قصور، ٹریفک کے دومختلف حادثات میں دو افرادجاں بحق

اتوار 17 نومبر 2019 19:30

قصور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) قصوروگردونواح کے ٹریفک کے دومختلف حادثات میں2افرادجاں بحق ہوگئے۔ ڈھنگ شاہ کا رہائشی سیف اللہ جس کی عمر تقریبا ًپچیس سال تھی موٹر سائیکل پر ڈھنگ شاہ سے الہ آباد کی طرف جارہا تھا کہ الہ آباد چوک کے قریب پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار ملتان ٹائم بس نے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ موقع پرہی دم توڑ گیا اور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ کنگن پور کا رہائشی جان محمد جس کی عمر تقریبا ً پینتیس سال تھی موٹر سائیکل پر لاہور سے قصور آرہا تھاکہ المدینہ اسٹیل مل کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل آگے جاتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں وہموقع پر ہی دم توڑ گیا اور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس نے دونوں مقدمات الگ الگ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں