شیخ عبدالرزاق ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور کے چیئر مین مقرر ‘اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

مستحق افراد کی مالی امداد کی فراہمی کیلئے ہر ممکن شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا ‘شیخ عبدالرزاق

بدھ 20 نومبر 2019 19:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) پنجاب حکومت نے شیخ عبدالرزاق کو ضلعی زکوٰة وعشر کمیٹی قصور کا چیئرمین مقرر کر دیا ۔انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک تقریب انکے آفس میں منعقد ہوئی جس میں سابق چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی چوہدری محمد صادق ، ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسر اشفاق احمد ، سردار محمد اویس نکئی ، چوہدری محمد ارسلان صادق ، ممبران ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور آفتاب احمد ، سید احسان رضا گیلانی ، شوکت علی ، عتیق الرحمن ، شہزاد احمد گجر ، لیڈی ممبر شاہدہ نیاز،عنبرین آصف ، سردار عابد محمود نکئی ، چوہدری زبیر غنی خاں ، سردار زبیر احمد بیگو، ملک خالد باری ،چوہدری مبشر نواز ، چوہدری ذوالفقار علی ، سیٹھ حامد نذیر ، سیٹھ اویس ، چوہدری شبہان ، قاری حنان ، سردار ظہیر ڈوگر ، شیخ حکیم عبداللہ ، میاں اشفاق ، میاں اسحاق ، چوہدری اشرف ، میاں رمضان ، شیخ احسان اقبال ، وسیم قادری ایڈووکیٹ ، چوہدری شرافت اور دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شیخ عبدالرزاق نے چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی کی ذمہ داریاں ملنے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر جس اعتماد کا اظہار کیا گیاہے اس پر ہر ممکن طریقے سے پورا اتروں گا ۔ اس عہدے پر رہ کر غریب ،نادار ، مفلس اور مستحق لوگوں تک ان کا حق پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا۔انہوںنے کہاکہ زکوٰة کا پیسہ امانت ہے اور اسے میرٹ کی بنیاد پر حقداروں تک پہنچایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں