قصور، قوم کی خوش قسمتی ہے کہ عمران خان جیسا مخلص اور محب وطن لیڈر ملا ہے، سردارطالب حسن نکئی

بدھ 4 دسمبر 2019 14:55

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کرپشن سے پاک پاکستان چاہتے ہیں اور پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیںجس پر پوری پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، قوم کی خوش قسمتی ہے کہ عمران خان جیسامخلص‘محب وطن لیڈر ملا ہے، نیانظام، جس میں صرف عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہو، قائم کرنا پاکستان تحریک انصاف کا مشن ہے جو تیزی سے اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہاررکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف سردارطالب حسن نکئی نے اپنے ڈیرہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے 70 سالوں میں پاکستان کو ایسے بحرانوں سے دوچار کر دیا ہے جس سے اس وقت مشکلات ضرور ہیںمگر بہت جلد قوم دیکھے گی کہ پاکستانی معیشت سمیت تمام مسائل حل ہونگے اور خوشحالی و ترقی کے ثمرات سے عوام جلد مستفید ہونگے۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان کو لوٹنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی ‘ ملک کو خوشحال بنانے میں ہمیں اپنا کردار ادا کرناہوگا اوروزیراعظم عمران خاں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ساتھ چلنا ہوگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں