شہریوں کی جان و مال او رعزت کی حفاظت کی خاطر خون کا آخری قطرہ تک بہا دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، ڈی پی اوقصور

جمعرات 5 دسمبر 2019 15:35

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) شہریوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت ،کرائم کا خاتمہ ،عوام کیساتھ خوش اخلاقی اور عوامی خدمت پولیس کی پہچان ہو نی چاہئیے ۔شہریوں کی جان و مال او رعزت کی حفاظت کی خاطر خون کا آخری قطرہ تک بہا دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے کیونکہ اللہ کو راضی کرنا ہے تو مخلوق خداکی خدمت کرو اس لیے ہمیں کریمنل اورجرائم پیشہ عناصر کیخلاف بہادری اور دلیری سے لڑتے ہوئے قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں منعقدہ پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر فہد احمد، ایڈیشنل ایس پی راشد ہدایت ، اے ایس پی سٹی عبدالحنان ،ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید،ڈی ایس پی پتوکی رضوان منظور چیمہ ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اشفاق حسین کاظمی ،ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد،ڈی ایس پی ٹریفک،ایس ایچ اوز ، ایلیٹ فورس کے جوان ،فرنٹ ڈیسک سٹاف ،ٹریفک سٹاف اور پولیس افسران و ملازمان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پولیس دربار کے دوران ڈی پی اوقصور نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کا پیغام پڑھ کر سنایا اور تمام پولیس افسران کو اس پرمکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ چونیاں میں نماں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اور گزشتہ دو ماہ کے دوران 80کے قریب لاپتہ بچوں کو برآمد کرنے والے پولیس افسران و ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے جار ہے ہیں۔پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے لیکن محکمہ پولیس ڈسپلن فورس ہے ٹرانسفر/پوسٹنگ کیلئے کسی قسم کی سفارش برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں