بے جا سپرے سے سبزیوں کی غذائیت اور معیار متاثرہوتا ہے

محکمہ زراعت نے بے جا سپرے سے بچنے کیلئے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا

جمعہ 24 جنوری 2020 11:20

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ بے جا سپرے جہاں ماحول کوآلودہ کرتے ہیں وہیں فائدہ مند حشرات ‘شہدکی مکھیاں اور فصل دوست کیڑے بھی تلف ہوجاتے ہیں جبکہ سپرے کے باعث سبزیوں کی غذائیت اور معیاربھی متاثر ہوجاتاہے لہذا محکمہ زراعت نے اس سلسلہ میں ایک آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے جس میں ایسی ادویات کے سپرے کی سفارش کی جائے گی جن کا اثرصرف 24گھنٹے میں زائل ہوجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ کوبتایا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت سبزیوں پر ماہرین زراعت کے مشورہ کے بغیر اندھادھندسپرے کے باعث جلدی امراض کینسر‘ اسہال‘ مادہ تولیدمیں کمزوری سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر فوری کارروائی کرتے ہوئے ان نقصانات کے بارے میں کاشتکاروں اور عوام کو آگاہی فراہم کریگا۔ انہوں نے کہا کہ سپرے کے سدباب کیلئے شروع کی جانیوالی اس مہم کے دوران کاشتکاروں کو بتایاجائے گا کہ وہ سبزیاں اگانے کے بعد جدید طریقوں سے استفادہ کریں اور غیرضروری طورپر زائد مقدارمیں زرعی ادویات کے سپرے سے گریزکیاجائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں