کاشتکاروں کو سن فلاورکی بہاریہ فصل کو پہلاپانی روئیدگی کے 20دن لگانے کی ہدایت

جمعہ 24 جنوری 2020 11:20

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سن فلاورکی بہاریہ فصل کو پہلاپانی روئیدگی کے 20دن لگانے کی ہدایت کردی ہے جبکہ دوسرا پانی پہلے پانی کے 20دن بعد‘ تیسرا پانی پھول نکلنے کے وقت‘چوتھا پانی بیج بنتے وقت اور پانچواں پانی دودھیا حالت میں لگایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ آبپاشی کا دارومدارموسمی حالات پرہوتاہے اس لئے اگر موسم سرد اور مرطوب ہو تو آبپاشی کی ذراکم ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرفصل ضرورت محسوس کرتے تو کاشتکارمحکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے اضافی پانی بھی لگاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں