سورج مکھی کا بیج وترحالت میں کاشت کیاجائے ،محکمہ زراعت

اتوار 16 فروری 2020 13:15

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ سورج مکھی کا بیج وترحالت میں کاشت کیاجائے اور بیج کی گہرائی زیادہ سے زیادہ 2انچ رکھی جائے تاکہ اس کی بہتر نشوونما میں مددمل سکے نیزاگر کھیلیوں پر سورج مکھی کا بیج کاشت کرنا ہو تو کھیلیاں آلو کاشت کرنے والے رجر سے شرقاً وغرباً نکالی جائیں اور پہلے کھیلیوں میں پانی لگایاجائے اور پھرجہاں تک وترپہنچے اس سے تھوڑا اوپر خشک مٹی میں جنوب کی طرف بیج لگایا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصور نے’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ آج کل سورج مکھی کی بہاریہ کاشت کا عمل جاری ہے جسے فروری کے آخر تک کاشت کیاجاسکتاہے‘سورج مکھی کی شاندار پیداوارحاصل کرنے کے لئے اس کی صحیح وقت پرکاشت انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ جس طرح پنجاب میں گندم‘ دھان‘ کپاس ‘گنے کی فصلات کامیابی سے کاشت کی جارہی ہیں اسی طرح سورج مکھی کی فصل بھی انتہائی کامیابی سے کاشت کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں