ترشادہ پھلوں کے باغبان فروری کے آخری ہفتہ سے لیکر مارچ کے مہینہ کے دوران نئے پودے لگانے کا عمل مکمل کرلیں،محکمہ زراعت

اتوار 16 فروری 2020 13:15

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2020ء)محکمہ زراعت نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ ترشادہ پھلوں کے باغبان فروری کے آخری ہفتہ سے لیکر مارچ کے مہینہ کے دوران نئے پودے لگانے کا عمل مکمل کرلیں اور مسمی ‘مالٹا‘ کینو‘کاغذی لیموں‘میٹھا ‘ ولنشیا‘ گریپ فروٹ کے باغات لگانے کے لئے صحتمند بیجوں کا انتخاب کریں اور اس کے لئے اچھی نرسریوں سے اعلیی قسم کے پودوں کا حصول بھی یقینی بنایاجائے تاکہ باغات بہترین پھل فراہم کرسکیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ اگر یہ عمل مارچ کے مہینہ کے اندر اندر مکمل کرلیاجائے تو پودوں کی بڑھوتری زیادہ بہتر اندازمیں ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئے باغات لگانے کے لئے زمین میں کیمیائی تعامل ‘ہوا اورپانی کا نکاس اچھا ہونا چاہئیے‘ اگر زیرزمین سطح آب پانچ میٹریا اس سے زیادہ وہاں بہترین پودے پرورش پاسکتے ہیں ‘صحتمند روٹ سٹاک کاانتخاب کرتے ہوئے درمیانے قد کے پودے جن کی عمرتین سال سے زیادہ نہ ہو کی بوائی بہتر پیداوار فراہم کرسکتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں