پولیس نے متعدد وارداتوںمیں ملوث ڈکیت گینگ کی5 ارکان گرفتار کر لیے

اتوار 16 فروری 2020 19:05

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2020ء) تھانہ چھانگا مانگا پولیس کی کاروائی،ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوںمیں ملوث خطرناک ڈکیت اکرم عرف اکری کی5 ارکان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد، ڈی پی اوقصور کی پولیس ٹیموں کو شاباش۔ تفصیلات کے مطابق ڈکیت گینگ کے سرغنہ اکرم عرف اکری نے اپنے دیگر ساتھیوںگل محمد، ظہیر عباس،عالم شیر اور عمران پر مشتمل ایک ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا جورات کے وقت موٹرسائیکل پر سوار ہو کر شہریوں سے نقدی، موبائل فون ، موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے ۔

ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایڈیشنل ایس راشد ہدایت کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس چونیاں شمس الحق درانی کی زیر نگرانی، ایس ایچ اوچھانگا مانگا رانا محمد سہیل اور دیگر پولیس افسران واہلکاروں پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اکرم عرف اکری کی5 ارکان کو گرفتار کیا اور ملزمان کے قبضہ سے نقدی رقم 1لاکھ 60ہزار روپے، چار موٹر سائیکل، 9موبائل فون اورجدیدناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان ضلع قصور کیساتھ ساتھ اوکاڑہ میں بھی وارداتیں کرتے تھے ملزمان نے دوران تفتیش چھانگا مانگا، پھولنگر، پتوکی اور اسکے گردونواح میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں