تمام ترشادہ پھلوں کو اس وقت توڑاجائے جب ان میں مناسب خوشبو‘ مٹھاس اور رنگ بن جائے،محکمہ زراعت قصور

جمعرات 20 فروری 2020 15:15

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) محکمہ زراعت نے باغبانوں وکاشتکاروں کو ترشادہ پھلوں کی برداشت اورسنبھال کے لئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیاہے اور کہاہے کہ تمام ترشادہ پھلوں کو اس وقت توڑاجائے جب ان میں مناسب خوشبو‘ مٹھاس اور رنگ بن جائے جبکہ بہتر طریقہ یہ ہے کہ جب مٹھا س کی مقدار زیادہ اور کھٹاس کم ہو اس وقت پھل کو درخت سے الگ کیاجائے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پھل کی توڑائی مناسب طریقے سے کی جائے ورنہ پھل جلد گل جائے گا اورمارکیٹ میں کم قیمت پائے گا نیز پھل ہمیشہ قینچی کی مددسے توڑاجائے اورپھل کی ڈنڈی پھل کے کندھوں کے برابر رکھ کر کاٹی جائے ورنہ دوسرے پھل زخمی ہوں گے اسی طرح اونچائی سے پھل سیڑھی کی مدد سے اتاراجاناچاہئیے اوردرخت کے اوپر چڑھ کر پھل نہ توڑا جائے اورٹوکریوں یا کریٹوں میں ڈال کر ایک جگہ اکٹھاکیاجائے ۔

انہوں نے بتایا کہ اگرپھل کا چھلکا زخمی نہ ہو اور چوٹ نہ لگے تو پھل دیر تک اچھی حالت میں سٹورکیاجاسکتاہے اس لئے پھل توڑتے وقت پھل کو زخمی ہونے سے بچایاجائے اور خیال رکھیں کہ درخت کو بھی کوئی نقصان نہ پہنچے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں