ڈسٹرکٹ جیل قصور میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

جمعرات 20 فروری 2020 16:45

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ جیل قصور میں فری آئی کیمپ کا انعقاد ‘اسیران اور ملازمین کو میڈیسن اور گلاسز دیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور غلام سرور سمرا کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میں الااحسان ویلفیئر آئی ہسپتال کی طرف سے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسیران اور ملازمین کی آنکھوں کا فری چیک اپ کیا گیا ۔الااحسان ویلفیئر کے ماہر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف نے اسیران کو ادویات اور گلاسز دیئے۔224اسیران کو میڈیسن اور 212اسیران کو گلاسز دیئے گئے تمام اسیران اور ملازمین فری آئی کیمپ کی جدید سہولتوں سے مستفید ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں