قصور میں 1971ء کی جنگ کا مارٹر گولہ برآمد

کھیتوں میں گراؤنڈ بنانے کے دوران چھ فٹ لمبا میزائل دیکھ کر بچے حیران رہ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 21 فروری 2020 16:04

قصور میں  1971ء کی جنگ کا مارٹر گولہ برآمد
قصور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 فروری 2020ء) قصور کے علاقے آنگن پور کے نواحی گاؤں تانگڑیاں میں 1971ء کی جنگ کا مارٹر گولہ برآمد ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ضلع قصور کے علاقے کنگن پور کے نواحی گاؤں تانگڑیاں میں پرانے خشک کھیتوں میں بچے گراؤنڈ بنا رہے تھے کہ اس دوران چھ فٹ لمبا میزائل برآمد ہوا جسے 71 کی جنگ میں گرایا گیا تھا لیکن چل نہیں سکا۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس نے فوری طور پر سول ڈیفنس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا اور علاقے کو سیل کردیا۔پولیس نے مارٹر گولا فوج اور رینجرز کے آنے تک اپنی تحویل میں رکھا۔بعد ازاں بم ڈسپوزل سکواڈ کے کلیئر کرنے پر پاک فوج کے حوالے کردیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کی تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں جس میں بچوں کو 6فٹ لمبے میزائل کے ساتھ تصاویر بناتے ہوئے دیکھا گیا۔گراؤنڈ بنانے کے دوران اچانک ایک میزائل دیکھنے پر بچوں نے حیرانگی کا اظہار کیا جبکہ علاقہ مکین بھی اکٹھے ہو گئے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں