ایڈمنسٹریٹر چوہدری محمد شہزاد اکرم کا کھڈیاں کا اچانک دورہ ،کلین اینڈ گرین پروگرام کا جائزہ لیا

چلڈرن پارک میں تجاوزات ختم کروائیں اور پارک کی چار دیواری کرنے کے احکامات جاری کئے

بدھ 26 فروری 2020 19:50

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ /ایڈمنسٹریٹر چوہدری محمد شہزاد اکرم کا کھڈیاں کا اچانک دورہ ،کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت کئے گئے کاموںکا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر چیف آفیسر ثناء اللہ بٹ ، ایم او فنانس غلام یاسین کھچی ، سینئر سب انجینئر فیصل سعید ، غلام حیدر ، رانا محمد حنیف اور عملہ ٹائون کمیٹی بھی ہمراہ تھا۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر چوہدری محمد شہزاد اکرم نے چلڈرن پارک کھڈیاں میں پختہ اور غیر پختہ بنائی گئی تجاوزات کیخلاف فوری آپریشن کیا اور پارک کی چار دیواری کرنے کے احکامات جاری کئے اور خوبصورتی کیلئے پارک میں لائٹنگ کروائی ۔ ۔ اس کے علاوہ انہوں نے شہر کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی کا جائز ہ لیا اور پرانی ڈسپوزل اور پرانی ڈسپنسری والی جگہ کو چیک کیا اور متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ یہاں خواتین کیلئے لیڈی پارک بنانے کی سفارشات جلد ازجلد بھیجی جائیں ۔ انہوںنے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی اور صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے گلزار چوک میں ناجائز تجاوات کو ختم کرنے کیلئے دو دنوں کا نوٹس دیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں