ورثاء نمازِ جنازہ میں شرکت نہ کرسکے، تدفین کے بعد دونوں جاں بحق افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

انتظامیہ نے اہلِ خانہ کو کورنا سے ہونے والی اموات کے لیے تشکیل کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے مجبور کیا بعد میں ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی، اہلِ خانہ کا احتجاج

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 6 جون 2020 00:47

ورثاء نمازِ جنازہ میں شرکت نہ کرسکے، تدفین کے بعد دونوں جاں بحق افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے
قصور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-05جون2020ء) ورثاء نمازِ جنازہ میں شرکت نہ کرسکے، تدفین کے بعد دونوں جاں بحق افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے، انتظامیہ نے اہلِ خانہ کو کورنا سے ہونے والی اموات کے لیے تشکیل کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے مجبور کیا بعد میں ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں کورونا وائرس کے 2 مشتبہ مریضوں کے رشتہ دار اور اہلِ خانہ ان کے جنازے میں شرکت کرسکے اور نہ خود ان کی آخری رسومات ادا کرسکے جبکہ دونوں جاں بحق افراد کا کورونا ٹیسٹ بعد میں منفی آگیا۔

مقامی حکام اور انتظامیہ نے اہلِ خانہ کو کورنا سے ہونے والی اموات کے لیے تشکیل کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے مجبور کیا۔ جس کے بعد عوام نے رپورٹس کا انتظار کیے بغیر جلد بازی میں تدفین اور انتظامیہ کی نااہلی کے سبب میتیوں کا احترام نہ ہونے پر تنقید کی۔

(جاری ہے)

ایک دن میں ہونے والی 3 اموات نے علاقے میں افراتفری کی صورتحال پیدا کردی جس میں سے 2 افراد نصف کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر مقیم تھے، وفات پانے والوں کے اہلِ خانہ بھی آخری رسومات سے گریزاں نظر آئے۔

کوٹ عثمان کے رہائشی 55 سالہ عتیق الرحمٰن، بھٹہ سوہندین کے 50 سالہ تنویر احمد اور کھڈیاں کے محمد اسلم بدھ کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ دوسری جانب پاکستان کرونا کیسز کے لحاظ سے 17 واں ملک بن گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 4ہزار896 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 89ہزار249 ہو گئی ہے جبکہ اب تک اموات کی تعداد 1800 سے تجاوز کر چکی ہے۔

ں بتایا گیا ہے جہاں ریکارڈ کیسز کی تعداد سامنے آئی ہے، وہاں ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 33 ہزار 500 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ ایںڈ کنٹرول سیںٹر کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 33 ہزار 144، خیبرپختونخوا 11 ہزار 890، بلوچستان 5,582، اسلام آباد 3,946، گلگت بلتستان 852 اور آزاد کشمیر میں 299 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں