ہماری منزل ملک میں شاندار اسلامی انقلاب ہے‘امیرالعظیم

اتوار ستمبر 13:20

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) ہماری منزل ملک میں شاندار اسلامی انقلاب ہے۔تمام سیاسی پارٹیوں نے عوام کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔اب عوام کے پاس جماعت اسلامی کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ مسلم لیگ نون لائرز ونگ کے لاہور ڈویژن کے سینئیر نائب صدر راجہ ستم ظہیرایڈووکیٹ سمیت درجنوں با اثر افراد کی جماعت اسلامی میں شمولیت کی تقریب اور پریس کانفرنس سے مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم اور دیگر رہنماوں کا خطاب۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے صفہ مکتب سکول پتوکی میں ایک بہت بڑے شمولیتی جلسہ کے شرکا سے خطاب کرتے کیا۔پتوکی شہر کے جماعت اسلامی کے امیر حافظ وقار احمد کی صدارت میں ہونے والے جلسے سے امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی مولانا محمد جاوید قصوری، امیر ضلع قصور راو اختر علی ،سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر ،گروپ لیڈر حاجی محمد رمضان اور نئے شامل ہونے والے راجہ رستم ظہیر ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

جلسہ عام میں سینئیر ایڈووکیٹ اور سماجی و سیاسی رہنما راجہ رستم ظہیر اور دیگر نئے شامل ہونے والے درجنوں افراد کے حلف اٹھانے کی تقریب کے بعد امیرالعظیم نے انہیں جماعت اسلامی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے استقامت کی دعا دی ۔انہوں نے جلسہ سے خطاب کرتے کہا کہ ہماری منزل ملک میں شاندار اسلامی انقلاب ہے ،مدینہ منورہ کی اسلامی ریاست جس کا نمونہ ہے۔

عوام کی گردنوں پر سوار جاگیردار، وڈیرے،سرمایہ دار چڑھتے سورج کے پجاری ہیں جو بار بار پارٹیاں بد ل کر نئے چہروں کے ساتھ اقتدار پر قبضہ کر لیتے ہیں۔ جب تک اقتدار کے ایوانوں پر ان کرپٹ افراد کا قبضہ ہے ملک کے حالات تبدیل نہیں ہوں گے۔ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ہی جمہوریت کی بالادستی اورترقی کی ضامن ہے۔تمام ترقی یافتہ ممالک نے اسی راستے پر چلتے ہوئے دنیامیں اپنا لوہامنوایا۔

ملکی حالات کی بے یقینی نے عوام کو مایوس کر دیا ہے۔ حکمرانوں کے عاقبت نااندیش فیصلوں نے ملکی معیشت کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔ملک کی موجودہ سنگین صورتحال کے باعث پوری قوم اور بیرون ملک آباد پاکستانی بے انتہا پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں برسوں سے جاری کرپٹ نظام کو ختم کرنے کا وقت آن پہنچاہے۔مٹھی بھر اشرافیہ پورے ملک پرقابض ہے 74برس سے جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے عوام کو یرغمال بنایاہواہے۔

ناقص حکومتی پالیسیوں کی بدولت غریب غریب تر اور امیر امیر ترہوتا چلاجارہاہے۔ انہو ں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جس میں غریب اور کمزوروں کو بھی وہی حقوق حاصل ہوں جو وزیروں اورمشیروں کو حاصل ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے سابق سیاسی پارٹیوں کی پالیسیوں سے اکتائے اور اسلامی انقلاب کے خواہش مند ہزاروں افراد جوق در جوق جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے ہیں انشا ء اللہ آئندہ بلدیاتی اور قومی انتخابات میں جماعت اسلامی بڑی قوت بن کر ابھرے گی اور عوام کے مسائل حل کرے گی۔

قصور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments