قصور،نامعلوم افرادکی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوارنوجوان سپورٹس مین قتل

اتوار 20 ستمبر 2020 17:35

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) پتوکی کے نواحی علاقے چک25میںنامعلوم افرادکی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوارنوجوان سپورٹس مین قتل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق نواحی علاقے چک 25 کھوکھرگائوں کا رہائشی20سالہ نوجوان سپورٹس مین محمدبلال گزشتہ رات والی بلال کامیچ کھیل کرموٹرسائیکل پرسوارہوکر واپس گھرجارہاتھاکہ جب وہ گائوں کے قریب پہنچاتو نامعلوم افرادنے فائرنگ کردی جس سے فائرسرمیںلگنے سے محمد بلال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔عوامی اطلاع پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش کوپوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پتوکی منتقل کردیا۔ پولیس تھانہ پتوکی مصروف کارروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں