ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق

اتوار 20 ستمبر 2020 17:35

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) کنگن پورکے نواحی علاقہ ستوکی میں ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق نواحی علاقہ ستوکی کا رہائشی35سالہ محمد دین ریلوے لائن سے موٹرسائیکل کراس کر رہا تھا کہ اچانک کراچی سے لاہور آنیوالی بلھے شاہ ایکسپریس کی زد میں آکر کچلا گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پرپہنچ کر نعش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں