4 بد نام زمانہ منشیات فروشوںگرفتار

اتوار 20 ستمبر 2020 17:35

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی ہدایت اور ڈی ایس پی صدر سرکل قصور سید اشفاق حسین کاظمی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد آصف جاوید خاں نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 4 بد نام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3کلو افیون، 2کلو 6سو گرام چرس، 60لیٹر دیسی شراب بر آمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے لاہور سے قصور فیروزپورروڈکی طرف جانے والے موٹر سائیکل سوار منشیات فروش علی رضا بھٹی کو بھلو کے قریب گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 2 کلو 6 سو گرام چرس بر آمد کی جبکہ قصورکے نواح بھولیکی قبرستان کے قریب سے کار سوارقصور کے رہائشی بد نام زمانہ منشیات فروش محمدعمران عرف کالی کے قبضہ سے 3 کلو افیون بر آمدکی اسی طرح قصورکے نواح گرین کوٹ بائی پاس روڈ پر ناکہ لگا کر پولیس نے بھلو کے رہائشی منشیات فروش بابر مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 50لیٹر دیسی شراب بر آمد کرلی جبکہ بھلو سٹاپ سے ہی منشیات فروش محمد اکرم قریشی کو بھی گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھی 30لیٹر شراب بر آمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے حوالات میں بندکردیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں