کاشتکار تیل دار اجناس کی منظورشدہ اقسام کاشت کرکے بھاری مالی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں، محکمہ زراعت

اتوار اکتوبر 16:05

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2020ء) : ترجمان محکمہ زراعت نے ملک میں خوردنی تیل کی پیداواربڑھانے اور اس کی برآمدکی شرح میں اضافہ سمیت زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل کرنے کے لئے تیل دار اجناس کی کاشت کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار تیل دار اجناس کی منظورشدہ اقسام کاشت کرکے بھاری مالی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران ملاقات ’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ توریا اے اور یاانمول زائدخریف کی فصلیں ہیں جبکہ پیلا رایا‘ سرسوں‘ ڈی جی ایل‘ چکوال رایا‘ خانپوررایاموسم ربیع کی فصلیں ہیں اسکے علاوہ کینولا اقسام میں پنجاب سرسوں میں منظورشدہ قسم ہے جسے پورے پنجاب میں31اکتوبرتک کاشت کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ تیل دار اجناس کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے انہیں بروقت کاشت کرنا اور صحتمند و صاف ستھرے بیج کا استعمال بھی انتہائی ضروری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments