قصور، سنگدل باپ نے 5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا، دو بچوں کی لاشیں مل گئیں

واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی چونیاں کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ، ڈی پی او

ہفتہ 5 دسمبر 2020 16:25

قصور، سنگدل باپ نے 5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا، دو بچوں کی لاشیں مل گئیں
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) قصور میں سنگدل باپ نے اپنے 5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا اور 2 بچوں کی لاشیں چکوکی کے قریب بی ایس لنک کینال سے نکال لی گئیں ، آخری اطلاعات تک دیگر 3 بچوں کی تلاش کے لیے بی ایس لنک کینال میں ریسکیو آپریشن جاری تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں میں ایک سال کا احمد اور 4 سال کی فضا شامل ہے ، 3 سالہ تاشہ، 5 سالہ زین اور 7 سال کی نادیہ کی تلاش جاری تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ اٹاری ورک کا رہائشی ہے تاہم بچوں کو نہر میں پھینکے جانے کی وجہ سامنے نہیں اذسکی ہے۔دوسری جانب ڈی پی او قصور کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی چونیاں کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں