قصور، چوری ،راہزنی کی دو مختلف وارداتیں، نامعلوم ڈاکو لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار

اتوار 16 مئی 2021 19:25

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) چوری اور راہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات ،موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

نظام پور چک دوکے رہائشی فیض اللہ نے پولیس تھانہ صدر چونیان نے درخواست دی ہے کہ میں فیملی کے ساتھ گھر سے باہر تھا میری غیر موجودگی میں میرے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور ایک لاکھ چالیس ہزارروپے نقدی اور دوتولہ طلائی زیورات و دیگر سامان گھر سے چوری کرکے لے گئے ہیں پولیس تھانہ صدر چونیاں مصروف کاروائی ہے جبکہ بلال اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھاکہ نزد پیال خورد منڈی عثمانوالہ کے قریب تین کس نے اسلحہ کے زور پر روکا اور زبردستی موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ہیں پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ مصروف کارروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں