ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا ڈسٹرکٹ جیل کا اچانک دورہ‘تمام سہولیات کا جائزہ لیا

پیر 7 جون 2021 17:05

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا اچانک دورہ‘اسیران کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سرور، اے ایس پی یو ٹی میڈم کائنات اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے خواتین‘سکول‘ہسپتال اور دیگر بیرکس کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے نو عمر اسیران کو دی جانے والی تعلیمی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔جیل ہسپتال میں میڈیکل پیرامیڈیکل کی حاضری کو چیک کیا۔ہسپتال میں داخل اسیران کو دی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں داخل اسیران سے ان کی صحت اور دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کچن اسیران کا دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی اور کھانے کے معیار کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نیقیدیوں کے مسائل دریافت کئے اور انہیں فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے جیل میں صفائی ستھرائی اورسیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں موک ایکسرسائز کروائی اور جیل کے ملازمین اور دیگر محکمہ جات کی جانب سے آئی ہوئی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں