وزیراعظم کے پروگرام گھریلو مرغبانی سکیم کے تحت محکمہ لائیو سٹاک نے بذریعہ قرعہ اندازی 100پولٹری یونٹس تقسیم کئے

جمعرات 17 جون 2021 16:42

وزیراعظم کے پروگرام گھریلو مرغبانی سکیم کے تحت محکمہ لائیو سٹاک نے بذریعہ قرعہ اندازی 100پولٹری یونٹس تقسیم کئے
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) وزیراعظم پاکستان کے دیہی مرغبانی کے فروغ کی اسکیم کے تحت ڈسٹرکٹ قصور میں شیڈول کے مطابق 100 پولٹری یونٹس اور پولٹری میڈیسن تقسیم کی گئی، ٹوٹل 205 شہریوں نے درخواستیں دیں جن میں سے 100 خوش نصیبوں میں سول ویٹرنری ہسپتال قصور میں بذریعہ قرعہ اندازی 5مرغیوں اور 1مرغ پر مشتمل پولٹری یونٹ وصول دیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہر نذیر، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرعدیل سیال، ویٹرنری افیسر ڈاکٹر انوار لحق چوہدری، ویٹرنری اسٹنٹ محمدمنشاء احمد سعید ویٹرنری اسسٹنٹ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ڈاکٹراظہر نذیر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک قصور نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گھریلو مرغبانی کی اسکیم شروع کرکے لاکھوں شہریوں کو روزگار فراہم کیا ہے اس پروگرام سے گوشت اور انڈوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے مستقبل میں ہرایک دو ماہ بعد دوبارہ مرغیاں میرٹ پرتقسیم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں