قصور ،ڈسرکٹ ہسپتال میں سیکیورٹی گارڈز اور مریض کے لواحقین میں جھگڑے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

پرچی والا غائب ہونے کی شکایت کی تو عملہ سیخ پا ہو گیا، شکایت پر ڈاکٹر نے پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ کو بلوا لیا، مریض کے لواحقین

اتوار 20 جون 2021 14:00

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) قصور کے ڈسرکٹ ہسپتال میں سیکیورٹی گارڈز اور مریض کے لواحقین میں جھگڑے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں مریض کے لواحقین نے الزام لگایا کہ پرچی والا غائب ہونے کی شکایت کی تو عملہ سیخ پا ہو گیا، شکایت پر ڈاکٹر نے پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ کو بلوا لیا۔پولیس اہلکار عرفان نے مریضوں کے لواحقین کو دھکے دیے اور سیکیورٹی اسٹاف کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ فیملی نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں