قصور کی تحصیل پتوکی کے علاقےحبیب آباد سے لاپتہ ہونے والے پانچ سالہ بچے کی لاش مل گئی بچہ کل شام سے گھر سے کھلینے نکلا تھا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 29 جولائی 2021 14:07

قصور کی تحصیل پتوکی کے علاقےحبیب آباد سے لاپتہ ہونے والے پانچ سالہ بچے کی لاش مل گئی بچہ کل شام سے گھر سے کھلینے نکلا تھا
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،میاں آصف قصوری) تفصیلات کے مطابق حبیب آباد کے رہائشی محمد عرفان کاپانچ سالہ بچہ محمد فرمان کل شام سے لاپتہ ہوا اہلخانہ سمیت پولیس رات گئے تک بچے کو ڈھونڈتے رہے آج صبح بچے کی لاش گھر سے چند قدم کے فاصلے پر خالی پلاٹ سے ملی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی آصف حنیف چوکی انچارج حبیب آباد راؤدلشار ایس ایچ او اور ڈی پی او قصور عمران کشور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گے۔

ڈی پی او قصور عمران کشور کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ہر اینگلز سے تفتیش جاری ہےتمام حقاٸق کا جاٸزہ بریک بینی سے لیا جا رہا ہے فرانزک ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گٸی ہیں بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں