پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیم ، ہیلتھ اور سوشل سیکٹر کی بہتر ی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ‘صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر

پنجاب بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ‘کنگن پور میں ڈی پی ایس سکول کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع کر دیا جائیگا‘صوبائی وزیر کی ڈی پی ایس سکول کی تعمیر کیلئے جگہ کے معائنہ کے موقع پر گفتگو

بدھ 19 جنوری 2022 16:53

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیم ، ہیلتھ اور سوشل سیکٹر کی بہتر ی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ‘صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل (ر) سردار محمد ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیم ، ہیلتھ اور سوشل سیکٹر کی بہتر ی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ‘پنجاب بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ‘کنگن پور میں ڈی پی ایس سکول کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع کر دیا جائیگا۔

یہ بات انہوں نے کنگن پور میں ڈی پی ایس سکول کی عمارت کی تعمیر کیلئے جگہ کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر پاکستان تحریک انصاف سردار عباس ڈوگر ، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق پوری اور دیگر محکموں کے متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے ۔ صوبائی وزیر بہبود آبادی کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کا فوکس کچھ اور تھا لیکن پاکسان تحریک انصاف کی حکومت تعلیم ، ہیلتھ اور سوشل سیکٹر کی بہتری کیلئے دن رات کام کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بچے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے پنجاب حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے اور سکولوں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جار ہا ہے ۔کنگن پور میں ڈی پی ایس سکول کی خوبصورت عمارت تعمیر کر کے بچوں اور بچیوں کیلئے تعلیم کے حصول میں مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا اور ہم چاہتے ہیں کہ بچے اور بچیاں بہت اچھے ماحول او اچھی فضا میں تعلیم حاصل کریں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ڈی پی ایس کی تعمیر کیلئے حکومت کیساتھ مخیر حضرات بھی ہمارے دست و بازو بنیں تا کہ اس کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے ۔

قصور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments