ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کے زیر صدارت فیملی ویلفیئر سنٹرز کی انچارجز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ماہانہ اجلاس

عوام الناس کو خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات انکے گھر تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ‘میاں محمد امجد فاروق

ہفتہ 30 دسمبر 2017 15:21

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر قصور میاں محمد امجد فاروق کے زیر صدارت فیملی ویلفیئر سنٹرز کی انچارجز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ماہانہ اجلاس گزشتہ روز انکے آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سمیرا دلاور ‘تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسرز قصورمسز سعدیہ صدیق ‘چونیاںاسرار احمد انجم ‘پتوکی محمد لطیف بھٹی ‘وویمن میڈیکل آفیسر و فیملی ہیلتھ کلینک ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عاصمہ ‘ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر نوید شوکت اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میاں محمد امجد فاروق نے ضلع قصور کے تمام فیملی ویلفیئر سنٹرز کی انچارجز کی ماہانہ کارکردگی بارے بریفنگ لی اور بہترین کام کرنیوالے سنٹرز کی انچارجز کی حوصلہ افزائی کی جبکہ ناقص کارکردگی پر متعلقہ انچارجز کو وارننگ دی اور ہدایت کی کہ اگر انہوں نے اپنی کارکردگی کو بہتر نہ کیا تو انکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میاں محمد امجد فاروق نے آئندہ ماہ کیلئے متعلقہ افسران کے ٹارگٹ مقرر کئے اور کہا کہ عوام الناس کو خاندانی منصوبہ بندی کی آگاہی اور ان کو سہولیات انکے گھر تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی نہ برتی جائے ۔ انہو ں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موبائل سروس یونٹس کیمپس کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے تا کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں