قصور ،ْ بارہ سالہ لڑکانہرمیں ڈوب کر جاں بحق

بدھ 14 جون 2017 15:07

قصور ،ْ بارہ سالہ لڑکانہرمیں ڈوب کر جاں بحق
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) قصورکے علاقہ گندھیاں اوتاڑمیں 12 سالہ لڑکانہرمیں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کیمطابق قصورکے نواحی علاقہ گندھیاں اوتاڑکے رہائشی شوکت علی کا بارہ سالہ بیٹا نہر کنارے بھینسوں کو نہلارہاتھاکہ اچانک پائوں پھسلنے سے نہرکے گہرے پانی میں گرگیا اورپانی کے تیزبہائو کے باعث ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں