مقد مات میں ملوث کاشی گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 13:00

قصور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء)تھانہ مصطفی آباد پولیس نے ضلع قصور اور لاہور میں راہزنی کی درجنوں سنگین وارداتوں میںملوث کا شف عرف کاشی ڈ کیت گینگ کے دوارکان سرغنہ کاشف عرف کاشی اور رضوان پٹھان کو گرفتار کرکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ جس میں چار عدد موٹرسائیکل،موبائل فون و دیگر قیمتی سامان،بندوق اور پسٹل اور نقدی برآمد کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کاشف عرف کاشی نے اپنے دیگرساتھیوں پر مشتمل ایک خطرناک ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا ۔جورات کے وقت مصطفی آباد سے ملحقہ دیہات کو جانے والے راستوں پرراہزنی کی وارداتوں کے دوران نقدی ،موبائل فون،موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے اور مزاحمت کرنے پرتشدد کرنے سے بھی گریز نہ کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے مصطفی آباد اورگردونواح میں وارداتوں کا بازار گرم کر رکھا تھا تھانہ مصطفی آباد پولیس نے ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمدکی خصوصی ہدایات پرایس ایچ او طارق بشیر کی زیر نگرانی کاشف عرف کاشی گینگ کو ٹریس کر کے گرفتارکیا اور ملزمان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمدکیا ۔ ملزمان تھانہ مصطفی آباد کے 11مقدمات سمیت ضلع لاہور کے تھانوںڈیفنس اے، فیکٹری ایریا، چوہنگ، ڈیفنس بی اورتھانہ ہیئرکے 33مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بھی ہیں،ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہیں، مزید انکشافات متوقع ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں