بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری

جمعہ 3 نومبر 2017 12:20

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2017ء) سب ڈویژن چونیاں وگردونواح میں واپڈاکابجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ‘200 بجلی چور پکڑلیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق احمدشہزادایکسین واپڈاکی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نے سٹی واپڈا سب ڈویژن چونیاں وگردونواح کے علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کلین اپ کرکے تقریباً 200بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑکر 120چوروں کیخلاف تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمات درج کروادیئے جبکہ 80بجلی چوروں کو 7لاکھ روپے کے ڈیٹکشن بل ڈال دیئے گئے۔

اس موقع پر ایکسین واپڈا احمدشہزادنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری رہے گا، بجلی چوروں کو پکڑکر مقدمات درج کروانے کے علاوہ ڈیٹکشن بلزکی مدمیں ریکوری کی جائے گی۔انہوں نے مزیدکہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو رات دن ایک کرکے بجلی چوری کے مرتکب افرادکو چن چن کر رنگے ہاتھوں پکڑیں گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں