بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق

بدھ 13 دسمبر 2017 12:20

قصور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء)ملتان روڈ پتوکی کاہنہ کے قریب بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق ویرم چک 4کا رہائشی نیامت علی موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ پتوکی کاہنہ کے قریب نا معلوم بس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا، پولیس تھانہ سٹی پتوکی نے نا معلوم بس کے نا معلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں