ملیریا اور پرانے بخاروں میں انار کا جوس بہترین علاج ہے‘حکیم میاں لیاقت احمدعلی

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:11

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) انارکاجو س ایک بہترین علاج ہے‘ملیریا اور پرانے بخاروں میں جب مریض کو کمزوری کیساتھ ہر وقت پیاس لگتی ہے تو انار کا جوس بہترین علاج ہے‘ بخارکی حالت میں چھلکے سمیت انارکا جوس شہد میں ملاکر نہارمنہ پینابیحدمفیدہے اسکے علاوہ یہ جوس پیٹ کی تمام خرابیوں کو دورکرتاہے‘دائمی بخار کے مریض کیلئے انارکا جوس اکسیرہے ‘منہ کے اندر کی خشکی اور بار بار پیاس لگنے کی شکایت انارکا جوس پینے سے دورہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارفاضل طب الجراحت حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔انہوں نے بتایا کہ بواسیرکے مریض کو ادرک اورلونگ میں باریک پیس کر انارکا جوس ملاکرپلانے سے مرض سے نجات مل جاتی ہے‘ ہضم کی درستگی کیلئے انارکادانہ پانچ تولے‘ سونٹھ‘ سفیدزیرہ‘سیاہ نمک ایک ایک تولہ لیکر کوٹ کر سفوف بناکر دوپہر اور رات کو کھانے کے بعد چھ چھ ماشے استعمال کریں، انار بطورمیوہ بکثرت استعمال ہوتاہے کیونکہ اس سے لطیف خون پیداہوتاہے‘موٹا پا کم کرنے کیلئے خواتین انارکا جوس پی کر سمارٹ بن سکتی ہیں‘انارکا رس پینے سے چہرے کی رنگ سرخ گلاب کی مانندہوجاتی ہے اور جسمانی اعضاء میں بھی توانائی آجاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں