حکومت نمونیا سے بچائو کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے،ڈاکٹرنذیراحمد

جمعہ 15 نومبر 2019 17:01

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) چیف ایگزیکٹوآفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی قصورڈاکٹرنذیراحمدنے کہاکہ حکومت نمونیا سے بچائو کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے‘والدین مفت ویکسی نیشن کی حکومتی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے آفس میں’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیامیں سب سے زیادہ بچوں میں شرح اموات کی وجہ نمونیاہے‘پاکستان میں ہر سال 40ہزار بچے نمونیا کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں‘5سال تک کے بچوں کی خوفناک شرح اموات کم کرنے کے لئے بروقت تشخیص اور علاج کے ساتھ آگاہی مہم ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نمونیا سمیت دس بیماریوں کو ای پی آئی پروگرام میں شامل کیاگیاہے ضرورت اس امرکی ہے کہ والدین مفت ویکسی نیشن کی حکومتی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کا مستقبل صحتمند بنائیں۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ بچوں میں بخار کے ساتھ تیز سانس چلنے پر ڈاکٹر سے رجوع کیاجائے ‘نمونیاکا فوری علاج کرانا ضروری ہے‘سردیوں میں اس بیماری کی شدت سموگ بھی ہے جس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں