قصور، بھائی نے بہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی

جمعرات 5 دسمبر 2019 16:43

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) قصور کے علاقے چونیاں میں منگیتر سے بات کرنے پر بھائی نے اپنی بہن کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کنگن پور کے علاقے کوٹ کلس گاماں میں نوجوان آفتاب نے اپنی جواں سال بہن ساجدہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، آفتاب نے بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق ساجدہ بی بی کی چند روز قبل منگنی ہوئی تھی تاہم آفتاب کو یہ رشتہ پسند نہیں تھا۔ ساجدہ بی بی اپنے منگیتر سے فون پر بات کرتی تھی جس پر طیش میں آکر آفتاب نے اسے ماردیا۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں