قصور،کارکی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ماں اوربیٹاجاں بحق

جمعرات 28 مئی 2020 16:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) کارکی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ماں اوربیٹاجاں بحق۔تفصیلات کے مطابق نوجوان اللہ دتہ اپنی55سالہ والدہ مختاراں بی بی کے ہمراہ اوکاڑہ سے اپنے گھر حبیب آباد موٹرسائیکل پر آرہے تھے کہ نیشنل ہائی وے حبیب آبادکے قریب پیچھے سے آنے والی نامعلوم تیزرفتارکار نے انہیں ٹکر ماردی جس سے دونوں ماں‘بیٹا شدیدزخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑگئے۔

(جاری ہے)

نامعلوم ڈرائیورکارسمیت موقع سے فرارہوگیا‘پولیس تھانہ صدرپتوکی نے ابتدائی کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں