قصور، پتوکی میں پیش آنے والے ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار، ذمہ داری2گیٹ کیپراور ایک گیٹ میڈپرعائد،مقدمات درج

جمعرات 28 مئی 2020 16:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) ضلع قصورکے علاقے پتوکی میں دوروزقبل پیش آنے والے ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثے کی ذمہ داری2گیٹ کیپراور ایک گیٹ میڈپرعائدہوتی ہے‘لاہورریلوے پولیس لاہورڈویژن نے پتوکی ٹرین حادثہ کے ذمہ داران تین ریلوے کے اہلکاروں کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کیخلاف مقدمات لاہورڈویژن کے ڈپٹی ڈی ایس شاہدعباس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں درج کئے ہیں۔پاکستان ریلوے پتوکی ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں تینوں ریلوے ملازمین محمودولدبوٹا‘احمدفراز‘ذوالفقارشاہ کو ٹرین حادثے کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے اس امرکی نشاندہی کی ہے کہ کراچی سے لاہورآنیوالی خیبر میل ایکسپریس جب جائے حادثہ پرپہنچی تولنڈاریلوے پھاٹک ٹریفک کیلئے کھلا تھا ‘تینوں ملزمان کی لاپرواہی اورغفلت کیوجہ سے کار‘ٹرین سے ٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی سرفرازاور حماد اپنی بیویوںکرن اورثمرین کے ہمراہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں