قصور، گھریلو تنازعہ پر بھتیجوں نے چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ہفتہ 30 مئی 2020 15:50

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) پھولنگرکے محلہ صابری میں گھریلو لڑائی جھگڑے کے تنازعہ پر بھتیجوں نے ڈنڈے اورسوٹے مارمارکر اپنے چچاکو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تینوں بھائیوں مقصود‘مسعوداورشہزادکا اپنے چچاپرویزاقبال کے ساتھ گھریلو تنازعہ چلاآرہاتھا وقوعہ کے روز ان کے درمیان توتکرارہوگئی اورملزمان مقصود‘مسعود اورشہزاد نے اپنے چچا پرویزاقبال کو ڈنڈوں اورسوٹوں کے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیاہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ چچا اوربھتیجوں میں جائیدادکا تنازعہ چل رہاتھا۔پولیس تھانہ پھولنگرمصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں