ملزمان نے زمین کے ٹھیکہ کے تنازعہ پرایک شخص کو تشدد کرکے قتل کردیا، مقدمہ درج

جمعہ 5 جون 2020 16:07

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) راجہ جنگ کے نواح چک سدھانہ کے قریب تین ملزمان نے زمین کے ٹھیکہ کے تنازعہ پرایک شخص کو تشدد کرکے قتل کردیا۔تفصیلات کیمطابق حنیف وغیرہ کا اخترحسین کے ساتھ زمین کے ٹھیکے کا تنازعہ چل رہاتھا۔

(جاری ہے)

وقوعہ کے روز اخترحسین اپنے گھرمیں موجودتھا‘ملزمان حنیف‘ فیصل اور اکرام وغیرہ مسلح ہوکر اُس کے گھرداخل ہوئے اس کو وحشیانہ تشددکانشانہ بنایا‘رائفل کے بٹ مارکر اسے شدیدزخمی کردیاجس کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال لاہور ریفر کیاگیاجہاں پر دم توڑ گیا۔پولیس تھانہ راجہ جنگ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں