گولی چلنے کے 2 واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پانچ سالہ بچہ زخمی

جمعہ 5 جون 2020 16:07

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) قصورکیگردونواح میں پسٹل صاف کرتے ہوئے گولی چلنے کے 2 واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق آلو والا روڈ چھانگامانگا میں 25 سالہ عبدالجبار اپنے گھر میں بیٹھا پسٹل صاف کررہا تھا کہ اچانک اس نے اپنی طرف پسٹل کامنہ کرکے ٹریگر دبایا تو گولی چل گئی جس سے اسکی موت واقعہ ہو گئی چھانگامانگا پولیس مصروف کاروائی ہے جبکہ شاد مان کالونی پتوکی کا رہائشی محمد اشتیاق اپنے گھر میں پسٹل صاف کر رہا تھا کہ اچانک اس کے ہاتھ سے گولی چل گئی جس سے اسکا پانچ سالہ بیٹا طلحہ کے پیٹ میں لگی جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پتوکی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں