قصوروگردونواح میں ڈکیتیوں‘راہزنی وچوری کی مختلف وارداتوں کانان سٹاپ سلسلہ جاری

جمعرات اکتوبر 17:08

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2020ء) : قصوروگردونواح میں ڈکیتیوں‘راہزنی وچوری کی مختلف وارداتوں کانان سٹاپ سلسلہ جاری‘شہری عدم تحفظ کاشکار‘گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ڈاکوشہریوں سی13لاکھ 73ہزارروپے نقدی‘18تولے طلائی زیورات‘2موٹرسائیکلیں ودیگرقیمتی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔تفصیلات کیمطابق الہ آباد کا رہائشی ابو ہریرہ موٹر سائیکل نمبری LEZ/7628پر گھر سے گزشتہ رات بازار کو جارہا تھا کہ جب گلی میں نکلا تو وہاں پر موجود دوکس نامعلوم مسلح ڈاکو جو کہ 125موٹر سائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر48 ہزار روپے نقدی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے اسی طرح ایک ایسی ہی واردات میں ملاں والا بائی پاس پتوکی کا رہائشی اظہر محمود موٹر سائیکل نمبری AAG/6147پر کوٹرادھا کشن سے اپنے گھر کو جارہا تھا کہ جنگل چھانگا مانگا نہر کے قریب دوکس نامعلوم مسلح ڈاکو ?ں نے اسلحہ کے زور پر زبردستی روک کر موٹر سائیکل چھین لی جبکہ کوٹرادھاکشن مہرکے دھاریوال کے رہائشی عباد علی نے پولیس تھانہ کوٹرادھا کشن میں درخواست گزاری ہے کہ گزشتہ رات میں اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں سویا ہوا تھا کہ آٹھ کس نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں دیوار پھلانگ کر آئے اور تمام گھر والوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر 1لاکھ90 ہزار روپے نقدی ،50 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور7 تولہ طلائی زیورات چھین موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

کھڈیاں کے نواحمکہ سٹی قطبہ کے نزدیک گزشتہ رات4ڈاکوعارف کے گھر داخل ہوکراہلخانہ کویرغمال بناکر 10لاکھ روپے‘3تولے طلائی زیورات‘موٹرسائیکل اور دیگرقیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ گگہ سرائے صدرپھولنگرکے نزدیک چورتوصیف کے گھرگزشتہ رات داخل ہوکر اہلخانہ کویرغمال بناکر50ہزار روپے نقدی‘ 8تولے طلائی زیورات‘ و دیگر سامان لے گئیجبکہ المدد کالونی چونیاں کے رہائشی سید گلفام نے بزریعہ فون پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں نے المدد کالونی چونیاں میں ایک جنرل سٹور بنایا ہوا ہے جہاں پر گزشتہ روز نامعلوم چور دیوار پھاڑ کر سٹور میں داخل ہوئے اور وہاں سے نقدی 50ہزار روپے اور 6 لاکھ مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔

قصورپولیس مختلف واقعات میں مقدمات درج کرکے مصروف کارروائی ہے۔

قصور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments