شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زدمیں آکر 8سالہ بچی جاں بحق ،2خواتین زخمی

پیر 23 نومبر 2020 14:58

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2020ء) سرائے مغل کے علاقہ تاراگڑھ میں شادی کی تقریب میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی زدمیں آکر 8سالہ بچی جاں بحق جبکہ 2خواتین زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق پولیس تھانہ سرائے مغل کے علاقہ تاراگڑھ چک44میں گزشتہ رات حسنین کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ عمران‘ ادریس اور اویس وغیرہ ہوائی فائرنگ کررہے تھے کہ اسی اثناءمیں 8سالہ بچی آمنہ بی بی فائرنگ کی زدمیں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ نجمہ بی بی اوررخسانہ بی بی فائرنگ سے زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد کے لئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصورمنتقل کردیا۔ پولیس تھانہ سرائے مغل مصروف کارروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں