چھانگا مانگا ‘ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر‘ موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا موقع پر جاںبحق

بدھ 25 نومبر 2020 12:53

چھانگا مانگا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا موقع پر جاںبحق تفصیلات چھانگا مانگا رحمان پورہ سٹاپ کے قریب مین جمبر روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں باپ بیٹا موقع پر جانبحق ہوگے جانبحق ہونے والو کی شناخت یسین اور غلام نبی کے نام سے ہوئی جو کہ قصور کہ رہائشی ہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں