قبضہ مافیاکیخلاف آپریشنکروڑو ں روپے کی سرکاری جوہڑکی اراضی کو واگزار

منگل 1 دسمبر 2020 16:57

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنرچونیاں عدنان بدرکا قبضہ مافیاکیخلاف آپریشنکروڑو ں روپے کی سرکاری جوہڑکی اراضی کو واگزار کروالیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرقصورمنظرجاویدعلی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرچونیاں عدنان بدرکا چونیاں کے نواح واں کھارامیں گزشتہ روزلینڈمافیاکے خلاف آپریشن15.9کنال جوہڑ(چھپڑ)کی سرکاری اراضی کولینڈمافیا سے چھڑوالیاگیاہے۔

اس حوالے سے جب اسسٹنٹ کمشنرچونیاں عدنان بدر سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے اے پی پیکو بتایا کہ20حویلیوں سمیت متعدد دکانیںاورایک آئس فیکٹری کے ایک پوشن کو بھی مسمار وگزارکروالیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ زمین کی کل مالیت تقریبا 3کروڑ روپے بنتی ہے جس پر عرصہ دراز سے لینڈ مافیا نے قبضہ جمارکھاتھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دوران آپریشن لینڈ مافیا کے خلاف بھاری سرکاری مشینری کا استعمال کیاگیاآپریشن میں متعدد محکموں نے حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ سرکارکی زمینوں پر لینڈمافیا کوقبضہ کرنے کی اجازت ہرگز اجازت نہیں دی جائے گیسرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے لینڈ مافیاکیخلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھونگا خواہ لینڈمافیا کتنا ہی بااثرکیوں نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ میری اولین ترجیح چونیاں سے قبضہ مافیاکا خاتمہ کرناہے جس کیلئے میں کوشاں ہوں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں