کوٹ رادھاکشن،قتل کے مقدمے میں مطلوب اے کیٹیگری کا ملزم گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 20 مارچ 2021 13:54

کوٹ رادھاکشن،قتل کے مقدمے میں مطلوب اے کیٹیگری کا ملزم گرفتار کرلیا گیا
کوٹ رادھاکشن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2021ء) قتل کے مقدمے میں مطلوب اے کیٹیگری کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کوٹرادھاکشن کو عرصہ دو سال سے قتل کے مقدمہ میں نامزد اشتہاری ملزم حنیف مطلوب تھا ایس ایچ او پولیس تھانہ کوٹرادھاکشن اعظم ڈھڈی کے مطابق ملزم حنیف دو سال قبل اپنے سگے بھائی کوقتل کرنے کے بعد فرار ہوا تھا 2019-06-11کوحنیف پراسکے بھائی رفیق کے قتل کے الزام میں مقتول کی بیوہ روبینہ بی بی کی درخواست پرتھانہ کوٹرادھاکشن ایف آئی آر درج کی گئی تھی دوسال قبل مفرور ہونے کی وجہ سے اشتہاری قرار دیاگیاسگے بھائی کے قتل میںمطلوب ملزم حنیف کو شیخوپورہ سے جدیدتکنیکی ٹیکنالوجی استعمال کر کے ٹریس کرنے کے بعد گرفتار کیا گیاملزم حنیف اکثر اوقات مقتول کی بیوہ کواسلحہ کے زور پراپنے خلاف درج کروائے گئے مقدمہ سے دستبردار ہونے کے لئے دھمکاتا رہا ہے قتل کے ملزم کو کیفرکردار تک پہنچا کررہیں گے ملزم حنیف کے مئوقف کے مطابق میرا میرے مرحوم بھائی کے ساتھ تین مرلہ مکان کے مسئلے پر تنازع چل رہا تھاتلخ کلامی کے بعدبھائی کے ساتھ جھگڑا ہوا اور پسٹل کے فائرسے اسکی موت ہو گئی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں