کوٹ رادھاکشن،گھر کا بھیدی لنکاڈھائے ،نجی فیکٹری کے سیکورٹی گارڈنے18لاکھ کی ڈکیتی کروا دی

ہفتہ 20 مارچ 2021 13:54

کوٹ رادھاکشن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2021ء) گھر کا بھیدی لنکاڈھائے نجی فیکٹری کے سیکورٹی گارڈنی18لاکھ کی ڈکیتی کروا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل کوٹرادھاکشن میں رائیونڈ ،مانگاروڈپرواقع نجی فیکٹری کے مالک نے اپنی رہائش فیکٹری کے اندر ہی رکھی ہوئی تھی فیکٹری کے سیکورٹی گارڈ عمرحیات نے مبینہ طورپر7سات نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کومین گیٹ سے داخل کروایاڈاکوئوں نے اسلحے کے زور پر تمام گھر والوں کو یرغمال بنایا اور گھر کی سیف الماری سے 16لاکھ روپے نقدی اور2لاکھ روپے کی قیمتی گھڑی لے کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دوران واردات گارڈ کی طرف سے کوئی مذاحمت نہ کی گئی نجی فیکٹری کے مالک ملک عامرکا فیکٹری کے گارڈ کے خلاف پولیس تھانہ کوٹرادھاکشن میں ایف آئی آر درج کروانے کے لئے دی گئی درخواست کامتن پولیس تھانہ کوٹرادھاکشن میںڈکیتی کی واردات کی ایف آئی آر درج کر لی گئی اور نامزد ملزم سیکورٹی گارڈ عمرحیات کوگرفتار کر کے باقی نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں