ڈپٹی کمشنرقصورکی جانب سےفیملی پارک کا افتتاح

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:55

 قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے کچہ پکا تحصیل قصور میں فیملی پارک کا افتتاح کیااور وزیر اعظم کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودا لگایا۔ڈپٹی کمشنر نے اہل دیہہ کی طرف سے اپنی مد د آپ کے تحت کچہ پکا فیملی پارک کی تعمیر پر انکی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ضلع بھر میں کام جاری ہے اور شہری علاقوں کیساتھ ساتھ دیہاتوں کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے پارکس انتہائی ضروری ہیں ۔کچہ پکا فیملی پارک میں بیٹھنے کیلئے بینچ اور بچوں کی تفریح کیلئے جھولے ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں گے۔شہری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے سبزہ کو اجاگر کریں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور اسکی حفاظت و آبیاری کریں۔ ضلعی انتظامیہ صحت مندانہ تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور کچہ پکا فیملی پارک میں خوبصورت پودے اور گھاس لگایا گیا ہے جو خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے تا ہم پارک کی تعمیر سے یہاں کے رہائشیوں کو صحت مند ماحول اور اچھی تفریح میسر آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں