قصور، ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت ڈینگی تدارک کارکردگی بارےجائزہ اجلاس

جمعہ 22 اکتوبر 2021 12:35

قصور، ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت ڈینگی تدارک  کارکردگی  بارےجائزہ اجلاس
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو محکمہ ہیلتھ، ایجوکیشن،سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، ٹرانسپورٹ، فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے گزشتہ ہفتے کی ڈینگی تدارک کاروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انڈرائیڈ فون پر بھیجی گئی مختلف ہاٹ سپاٹس ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں‘اِن ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کا ڈیٹا دکھایا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کیں کہ اِن ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے اور افسران خود ڈینگی ٹیموں کی مکمل نگرانی کریں، ڈینگی کے خاتمے اور پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے، قبرستانوں، ٹائر شاپس، کباڑ خانوں سمیت دیگر جگہوں پر کھڑے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کا بروقت قلع قمع کیاجاسکے جبکہ ڈینگی لاروا ملنے پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں