ڈپٹی کمشنرفیاض احمد موہل کے زیر صدارت پاپولیشن ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 22 اکتوبر 2021 15:21

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنرفیاض احمد موہل کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میںڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری اسرار احمد انجم ، محکمہ ہیلتھ کے افسران ،علماء اکرام اور دیگر نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے اجلاس کو محکمہ کی کارکردگی ‘فیملی پلاننگ سے آگاہی کیلئے جاری مختلف پروگرامز کے انعقاد بارے تفصیل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بہبود آبادی پروگرام کی کامیابی کیلئے منظم آگاہی مہم کا دائرہ شہریوں ‘دیہاتوں اوردور دراز علاقوں تک وسیع کیا جائے اس سلسلے میں علماء اکرام کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ۔پنجاب حکومت نے خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ کیلئے محکمہ بہبود آبادی میں امام اور خطیب شامل کئے ہیں جن کو باقاعدہ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے بہبود آبادی پروگراموں کو گھر گھر پہنچایا جائے اور اس سلسلے میں ڈیوٹی پر مامور سٹاف کی کارکردگی واضح نظر آنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments