قصور، دوگروپو ں کے درمیان فائرنگ سےراہگیرجاں بحق ،3افرادزخمی

جمعہ 26 نومبر 2021 17:33

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) :سینماموڑ قصورکے قریب کالج کے دوگروپو ں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں راہگیرجاں بحق جبکہ اسکے بچے سمیت3افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سینما موڑ قصورکے قریب قصورکالج کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑاہوگیاجو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرگیااس دوران قصورکے نواحی گاؤں حو یلی بلاکہ سنگھ والاکا رہائشی ایک راہگیر35سالہ اعظم اپنے 8سالہ بیٹے ایان کیساتھ سینماموڑکی طرف آرہاتھاکہ فائرنگ کی زدمیں آکرفائرلگنے سے موقع پر ہی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاجبکہ اسکا8سالہ بیٹاایان زخمی اسی طرح 20سالہ سلمان امانت اور20سالہ ملزم نعمان خالدزخمی ہوگیا۔

موقع پرموجود لوگوں نے ملزم نعمان خالدکواسلحہ سمیت موقع پر پکڑ کر خوب دھلائی کی اورشدید زخمی کردیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں‘نعش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصورمنتقل کردیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں