قصورمیں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ،1 شخص قتل ،3 شدید زخمی

ہفتہ 27 نومبر 2021 13:32

قصورمیں زمین کے تنازعہ پر  فائرنگ ،1 شخص قتل ،3 شدید زخمی
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) قصورکے نواحی علاقے جوڑا کھوہ الہ آباد میں زمین کے تنازعہ پر ملزمان نے فائرنگ کرکے1 شخص کو قتل  اور 3 افرادکوشدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع   کے مطابق زمین کے تنازعہ پر ملزمان عابد،نصیر اور وسیم وغیرہ اندھا دھند فائرنگ  سے مقامی رہاشی یونس کو  قتل اور  عابد،سرفرار اور یوسف وغیرہ کو شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے ۔پولیس تھانہ الہ آباد نے مقتول کے بیٹے اسد یونس کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں